ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لبنان کا سفر کرنے کی پاداش میں 3 فلسطینی اسرائیلی جیل میں قید

لبنان کا سفر کرنے کی پاداش میں 3 فلسطینی اسرائیلی جیل میں قید

Tue, 16 Oct 2018 11:16:47    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس 16اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں کو لبنان کا سفر کرنے کے الزام میں جیل میں ڈال دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق تینوں فلسطینیوں کے خلاف مقدمہ کی کارروائی اب شروع کی جائے گی۔بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے عبداللہ سنجلاوی، ایاد الشلبی اور نور الشلبی کو جیل میں ڈال دیا۔ ان پر چند سال قبل لبنان کا سفر کرنے کا الزام عایدکیا گیاہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ تینوں فلسطینیوں کو ایک سے تین ماہ تک صہیونی زندانوں میں قید رہنا ہوگا۔


Share: